14-Sep-2022 روک لو مزاحیہ غزل
اگر تم سے ملاقاتیں نہ ہوتیں
مری راتیں کبھی راتیں نہ ہوتیں
اگر مد مقابل تم نہ ہوتے
مری قسمت میں شے ماتیں نہ ہوتیں
یہ دنیا ہوتی جنت کا نمونہ
اگر یہ دھرم یہ ذاتیں نہ ہوتیں
گذرتا وقت ہم دونوں کا کیسے
جو یہ بے کار کی باتیں نہ ہوتیں
وجود مرد و زن ممکن نہیں تھا
محبت کی خرافاتیں نہ ہوتیں
نظام زندگی جو ہم چلاتے
سمندر پر یہ برساتیں نہ ہوتیں
ہماری زندگی کیسے گذرتی
غموں کی گر یہ سوغاتیں نہ ہوتیں
Simran Bhagat
23-Sep-2022 06:38 PM
بہترين لکھا ہے
Reply
fiza Tanvi
21-Sep-2022 08:32 AM
Good
Reply
Gunjan Kamal
20-Sep-2022 11:29 PM
👏👌
Reply